رسائی کے لنکس

سندھ بلدیاتی انتخابات: کاغذات نامزدگی، دو امیدوار ہلاک


فائل
فائل

کراچی کے علاقے ڈالمیا روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو بلدیاتی امیدواروں کو ہلاک کر دیا، جن کا تعلق مذہبی جماعت، ’مجلس وحدت المسلمین‘ سے بتایا گیا ہے

سندھ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ اتوار کو رات 12 بجے تک مقرر تھی، جس دورانم آزاد امیدواروں سمیت سندھ کی سیاسی جماعتوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں۔

سندھ کی اہم سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی صوبائی ریٹرننگ افسران کو جمع کرادئے ہیں۔

سندھ کے بلدیاتی انتخابات 2013 ءکےانتخابی شیڈول کے مطابق یکم سے 5 جنوری تک جانچ پڑتال کی جائےگی، جبکہ کاغذات منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 6 اور 7 جنوری کو دائر کی جا سکیں گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 13 جنوری کو جاری کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق 18 جنوری کو سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔

بلدیاتی انتخابات کے دو امیدوار قتل

حکام کے مطابق، قاتلانہ حملوں میں، کراچی میں دو بلدیاتی امیدوار ہلاک ہوگئے ہیں۔

کراچی کے علاقے ڈالمیا روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو بلدیاتی امیدواروں کو ہلاک کر دیا، جن کا تعلق مذہبی جماعت، مجلس وحدت المسلمین سے بتایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، دونوں امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا کر واپس آ رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اُن پر فائر کھول دیا۔
XS
SM
MD
LG