رسائی کے لنکس

کراچی: ’سندھ ترقی پسند پارٹی‘ کی ریلی


فائل
فائل

’سندھ دھرتی پر شاہ عبدالطیف بھٹائی اور لعل شہباز قلندر جیسے صوفی بزرگوں نے امن، محبت اور بھائی چارگی کا سبق دیا ہے‘: قادر مگسی

’سندھ ترقی پسند پارٹی‘ کی جانب سے کراچی میں 'سندھ میری ماں' ریلی نکالی گئی، جس کا مقصد سیاسی جماعت کی جانب سے سندھ سے تجدیدِ عہد کا مظاہرہ کرنا تھا۔

یہ ریلی پارٹی کے سربراہ، قادر مگسی کی قیادت میں گلشنِ حدید کے علاقے سے ہوتی ہوئی گلستان جوہر اور ملیر کے راستے ایم اے جناح روڈ پہنچی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ’سندھ دھرتی ہماری ماں ہے۔ ماں کی تقسیم کوئی نہیں چاہتا، نہی ماں تقسیم ہوسکتی ہے۔ سندھ دھرتی کی حفاظت کیلئے اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کریں گے‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ دھرتی پر شاہ عبدالطیف بھٹائی اور لعل شہباز قلندر جیسے صوفی بزرگوں نے امن، محبت اور بھائی چارگی کا سبق دیا ہے۔

اُن کے بقول،
سندھی ایک امن پسند کمیونٹی ہے اور کسی کو سندھ کی مٹی کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیجائےگی۔

مقامی نجی نیوز چینلز کے مطابق، قادر مگسی کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر سندھ کی تقسیم کے حوالے سے کوئی سازش کی گئی، تو ہم اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اپنی دھرتی کی حفاظت کریں گے‘
۔

ریلی میں شریک کارکنان سیاسی جماعت کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔
XS
SM
MD
LG