رسائی کے لنکس

اتوار کو سندھی ثقافت کا دن منایا گیا


Sindhi topi
Sindhi topi

سندھ کا یوم ثقافت اس لئے منایا جاتا ہے کہ سندھی ثقافت کے محبت کے پیغام کو پھیلایا جا سکے اور نئی نسل کو اس کی اہمیت سمجھائی جا سکے۔

اتوار کو پاکستان میں سندھی ثقافت کا دن منایا گیا۔ صوبہ سندھ میں ہر سال آٹھ دسمبر کو سندھی ثقافت کا دن اجرک اوڑھ کر اور سندھی ٹوپی پہن کر مختلف ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کر کے منایا جاتا ہے۔
اتوار کو بھی مقامی میڈیا پر صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں بہت سے مقامات پہ ہونے والی تقاریب کا احوال دکھایا گیا۔ ان تقاریب میں مرد، عورتیں، بوڑھے اور بچے سندھی روائتی ملبوسات پہنے سندھی موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا یوم ثقافت اس لئے منایا جاتا ہے کہ سندھی ثقافت کے محبت کے پیغام کو پھیلایا جا سکے اور نئی نسل کو اس کی اہمیت سمجھائی جا سکے۔
سندھی ثقافت کا دن کراچی میں دیگر مقامات کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول ہاوس، متحدہ قومی موومنٹ کے صدر دفتر نائن زیرو اور کراچی پریس کلب میں بھی منایا گیا۔
صوبہ ِسندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے عوام کو اس دن کی مبارک باد دی جبکہ سندھ کی دوسری بڑی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں سندھ دھرتی اور اس کی ثقافت سے بھر پور محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG