رسائی کے لنکس

سنگاپور میں بچوں کی پیدائش کی شرح کم ترین سطح پر


سنگاپور میں بچوں کی پیدائش کی شرح کم ترین سطح پر
سنگاپور میں بچوں کی پیدائش کی شرح کم ترین سطح پر

سنگاپور کی کابینہ کے ایک اعلیٰ رکن نے کہا ہے کہ بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی کے بعد ریاست کو آبادی میں اضافے کے لیے یہاں مقیم تارکین وطن پر انحصار کرنا ہو گا۔

نائب وزیر اعظم ونگ کان سینگ نے پیر کے روز بتایا ہے کہ حکومت زیادہ بچوں کی پیدائش کے حوالے سے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

مقامی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب میں ونگ نے کہا کہ گذشتہ برس سنگاپور میں فی خاتون بچوں کی پیدائش کی مجموعی شرح 1.16 کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی جب کہ 2009ء میں یہ شرح 1.22 تھی۔

تازہ ترین شرح فطری طور پر آبادی کو ایک مخصوص سطح پر برقرار رکھنے کے لیے درکار 2.1 کا تقریباً نصف بنتی ہے۔

XS
SM
MD
LG