رسائی کے لنکس

سنگاپور میں صدارتی انتخابات کا انعقاد


سنگاپور میں صدارتی انتخابات کا انعقاد
سنگاپور میں صدارتی انتخابات کا انعقاد

سنگاپور میں ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ہفتے کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ حالیہ انتخاب کو حکمران جماعت 'پیپلز ایکشن پارٹی (پی اے پی)' کے لیے ایک امتحان بھی قرار دیا جا رہا ہے جو شہری ریاست پر 1959ء سے حکومت کرتی آ رہی ہے۔

سنگاپور میں صدارت ایک علامتی عہدہ ہے تاہم اس کے باوجود انتخاب میں چار امیدواران حصہ لے رہے ہیں۔ ملکی قوانین کے مطابق انتخابات سے قبل عوامی رائے عامہ کے جائزوں کے نتائج کی اشاعت پر پابندی ہے تاہم مبصرین کا خیال ہے کہ 71 سالہ سابق نائب وزیرِا عظم ٹونی تان کے انتخابات میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔

دیگر تین امیدواران میں سابق قانون ساز اور 'پی اے پی' کے سابق رکن ٹان چینگ بوک، سابق انشورنس ایگزیکٹو تان کِن لیان اور سول سروس اور نجی شعبے میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والے تان جی سے شامل ہیں۔

پولنگ مقامی وقت کے مطابق شام آٹھ بجے تک جاری رہے گی جس کے کچھ گھنٹوں بعد نتائج کا اعلان متوقع ہے۔

سنگاپور کے موجودہ صدر ایس آر ناتھن اس سے قبل دو بار عہدہ صدارت پر بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔ ملک میں صدارت کی میعاد چھ برس ہے۔

XS
SM
MD
LG