رسائی کے لنکس

من موہن،ٹنڈولکردنیا کی با اثرشخصیات کی فہرست میں


من موہن سنگھ
من موہن سنگھ

بھارت کے وزیرِٕ اعظم من موہن سنگھ، کرکٹ کے کھلاڑی سچن ٹنڈولکر اور نابل انعام یافتہ ماہرِ اقتصادیات امرت سین سمیت نو ہندوستانی شہریوں کو ٹائیم میگزین کی دنیا کی سو سب سے زیادہ بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اِس فہرست میں خاتون صنعت کار کِرن مجمدار اور ناول نگار چیتن بھگت کو بھی جگہ ملی ہے۔

جِن چار ہندوستانیوں کو ٹائیم میگزین کی دنیا کی سو سب سے با اثر شخصیات کی تازہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے اُن کے نام ہیں: پیرومل سامی، نم پیرومل، سنجیت روئے، اَتُل گونڈے اور راہول سنگھ۔

من موہن سنگھ کے متعلق ٹائیم میگزین نے لکھا ہے کہ وزیرِ اعظم کی حیثیت سے وہ بھارت کو دنیا کی عظیم طاقتوں کی صف میں کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹائیم میگزین کے مطابق ہندوستان کی طویل تاریخ میں یوں تو بہت سے عظیم لیڈر گزرے ہیں تاہم آزادی کے بعد جمہوری بھارت کے مختصر عہد میں نئے نئے ہیرو پیدا ہو رہے ہیں اور 77سالہ من موہن سنگھ اُن میں سے ایک ہیں۔

کرکٹ کی دنیا میں سچن ٹنڈولکر کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ٹائیم میگزین نے خصوصی طور پر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اُن کی شاندار ڈبل سنچری کا ذکر کیا ہے۔

ستربرس کی عمرکےپیرومل سامی آنکھوں کے ڈاکٹر ہیں۔ اُن کا نام إِس لیے شامل کیا گیا ہے کیونکہ اُنھوں نےجنوبی ہند میں قائم اپنے ہسپتال میں 1976ء سے اب تک موتیا کےبیشمارکامیاب آپریشن کیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG