رسائی کے لنکس

شام پر ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے امریکی جنگی بحری بیڑے تیار


برائن کیلن ایک تجزیہ کار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ’محدود‘ فوجی کارروائی میں 200 سے 300 میزائل استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔ 2011ء میں لیبیا آپریشن میں 221 میزائل استعمال کیے گئے تھے۔

امریکہ کے ایک اور بحری جنگی بیڑے نے مشرقی بحیرہ ِ روم میں جگہ سنبھال لی ہے جہاں پہلے ہی پانچ امریکی بحری جنگی بیٹرے موجود ہیں۔

یہ جنگی بحری بیڑے کروز میزائل سے لیس ہیں۔

یوں بحیرہ ِ روم میں امریکہ کی طرف سے چھ جنگی بحری بیڑے کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کی صورت میں مستعد اور چوکس کھڑے ہیں۔

اوباما انتظامیہ نے جمعے کے روز شامی حکومت کی جانب سے کیمیاوی حملہ کے ثبوت جاری کیے تھے جس میں امریکی حکومت کے بقول یہ ثابت ہوا تھا کہ شام نے اپنے عوام پر کیمیاوی حملہ کیا۔

جمعے کے ہی روز ایک بیان میں امریکی حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ بشار الاسد کی جانب سے اپنے عوام پر کیمیاوی حملہ کرنے پر شام کے صدر بشار الاسد کو سزا دی جائے گی۔

برائن کیلن ایک تجزیہ کار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ’محدود‘ فوجی کارروائی میں 200 سے 300 میزائل استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔ 2011ء میں لیبیا آپریشن میں 221 میزائل استعمال کیے گئے تھے۔

دوسری جانب دفاعی تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اہداف پر حملے کی صورت میں کم میزائل بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

امریکہ کی جانب سے شام پر ’محدود‘ کارروائی کی صورت میں ان جنگی بحری بیڑوں کو استعمال کیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG