رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا: بحری جہاز میں دھماکے سے 3 ہلاک


جنوبی کوریا: بحری جہاز میں دھماکے سے 3 ہلاک

جنوبی کوریا: بحری جہاز میں دھماکے سے 3 ہلاک

جنوبی کوریا کے ساحلی علاقے میں اتوار کی صبح پیٹرولیم مصنوعات سے لدے ایک مال بردار بحری جہاز میں دھماکے سے تین افراد ہلاک اور آٹھ لاپتا ہو گئے ہیں۔

کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 4,191 ٹن وزنی جہاز پر عملے کے 16 اراکین سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو کا تعلق برما اور ایک کا کوریا سے بتایا گیا ہے۔

عملے کے پانچ اراکین کو زندہ بچا لیا گیا ہے جب کہ امدادی کارکن لاپتا افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ ساحلی شہر انچیئن کے قریب جزیرہ جاوُل کے شمال میں پیش آیا، اور دھماکے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG