رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا: سائبر حملوں کا انتباہ جاری


جنوبی کوریا کی بعض ویب سائٹس پر منگل کو عارضی طور پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی حمایت میں پیغام آویزاں کیا گیا۔

جنوبی کوریا نے کوریائی جنگ کی برسی کے موقع پر اپنی مختلف سرکاری اور نجی ویب سائٹس پر حملوں کی کوشش کے بعد سائبر حملوں کا انتباہ جاری کیا ہے۔

سیول میں وزارت سائنس کا کہنا تھا کہ نامعلوم ہیکرز نے حکومت کی متعدد ویب سائٹس بشمول صدارتی بلیو ہاؤس اور ذرائع ابلاغ کے چند سرورز کو نشانہ بنایا۔

سرکاری بیان کے مطابق مزید سائبر حملوں کے خطرات کے پیش نظر حکام اور شہریوں کو کمپیوٹرز کی سکیورٹی کے اضافی اقدامات کرنے کا کہا گیا ہے۔

منگل کو کوریائی جنگ کی شروعات کی 63 ویں برسی ہے۔ لیکن یہ واضح نہیں کہ یہ حملے اس دن کی مناسبت سے کیے گئے یا نہیں اور اس کے ذمہ داروں کے بارے میں بھی متضاد اشارے ملے ہیں۔

جنوبی کوریا کی بعض ویب سائٹس پر منگل کو عارضی طور پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی حمایت میں پیغام آویزاں کیا گیا۔

حالیہ مہینوں میں دونوں پڑوسی ملک ایک دوسرے پر سائبر حملوں کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG