رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا کے صدر اکتوبر میں امریکہ جائیں گے


جنوبی کوریا کے صدر اکتوبر میں امریکہ جائیں گے

جنوبی کوریا کے صدر اکتوبر میں امریکہ جائیں گے

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ جوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک 13 اکتوبر کو صدر براک اوباما سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں اقتصادی اور سکیورٹی کے معاملات سیمت مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے قریبی دوطرفہ مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتا ہے۔

ملاقات کے بعد صدر اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما جنوبی کوریا کے صدر لی اور اُن کی اہلیہ کے اعزاز میں باضابطہ عشائیہ بھی دیں گے۔

XS
SM
MD
LG