رسائی کے لنکس

امدادی تنظیموں کو شمالی کوریا کے دورے کی اجازت دینے سے انکار


امدادی تنظیموں کو شمالی کوریا کے دورے کی اجازت دینے سے انکار
امدادی تنظیموں کو شمالی کوریا کے دورے کی اجازت دینے سے انکار

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

جنوبی کوریا کی وزارت اتحاد (یونیفیکیشن) نے نجی فلاحی تنظیموں کے ایک گروپ کو شمالی کوریا کا دعوت نامہ قبول کرنے سے روک دیا ہے۔

پچاس سے زائد غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل کوریا این جی او کونسل کے حکام نے منگل کے روز کہا کہ انھیں شمالی کوریا میں ’’تمام معاملات‘‘ پر تبادلہ خیال کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

لیکن وزارت اتحاد کے حکام نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ وزارت اس دورہ کی اجازت نہیں دے گی کیونکہ اس کا مقصد ان گروپوں کی طرف سے شمالی کوریا کو گزشتہ ماہ بھیجے گئے 250 ٹن آٹے کی نگرانی کرنا تھا۔ وزارت کے بقول جنوبی کوریا اپنی غیر سرکاری تنظیموں کو شمالی کوریا میں نگرانی کی کارروائیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتا۔

دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کے بعد سیول نے حالیہ مہینوں کے دوران شمالی کوریا کو نجی سطح پر محدود مقدار میں خوراک اور طبی امداد کی فراہمی کی دوبارہ اجازت دی ہے۔ 1990ء کی دہائی میں خشک سالی کے بعد شمالی کوریا کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG