رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے جارحانہ بیانات پر پڑوسی ملک کے تحفظات


جنوبی کوریا کی صدر
جنوبی کوریا کی صدر

جنوبی کوریا کی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا نے جب سے اپنے جوہری اور میزائل نظام پر پیش رفت کی ہے اس کے بعد سے سلامتی کی موجودہ صورت حال بہت تشویشناک ہے۔

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی طرف سے جارحانہ بیانات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

جنوبی کوریا کی صدر پارک جیون ہائے نے جمعہ کو فوجی کیڈٹس سے خطاب میں کہا کہ وہ ’’شمالی کوریا کے اشتعال سے سختی سے نمٹیں گی‘‘۔

صدر نے کہا کہ شمالی کوریا نے جب سے اپنے جوہری اور میزائل نظام پر پیش رفت کی ہے اس کے بعد سے سلامتی کی موجودہ صورت حال بہت تشویشناک ہے۔

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ 1953 کے جنگ بندی کے معاہدے کو ختم کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

حالیہ دنوں میں شمالی کوریا نے یہ بھی دھمکی دی تھی کہ وہ جوہری ہتھیاروں سے اپنے دشمنوں کے مراکز کو نشانہ بنا سکتا ہے، جن میں امریکہ اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

جنوبی کوریا میں امریکہ کے 30 ہزار فوجی تعینات ہیں اور دونوں ملک مشترکہ سالانہ دفاعی مشقیں بھی کر رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG