رسائی کے لنکس

آپ کا سمارٹ فون آپ کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟


اور یہ نتیجہ نکالا ہےکہ آپ کی شخصیت کی کچھ خصلتوں اور اسمارٹ فون کی پسند کے درمیان باہمی تعلق پایا جاتا ہے جیسا کہ اینڈرائیڈ فونز کے صارفین کو لوگوں میں زیادہ ایماندار اور شائستہ سمجھا گیا تھا۔

آپ کا سمارٹ فون آپ کی شخصیت کےحوالے سے کئی راز کھول سکتا ہے۔ کم از کم نئی تحقیق کا نتیجہ تو یہی بتاتا ہے کہ سمارٹ فون کا انتخاب اس کے مالک کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کرتا ہے۔

برطانیہ میں کی جانے والی ایک تحقیق میں ماہرین نفسیات یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ کیا سمارٹ فون کے انتخاب اور صارفین کی شخصیت سے متعلقہ دقیانوسی تصورات سچ ہوسکتے ہیں۔

اور یہ نتیجہ نکالا ہے کہ آپ کی شخصیت کی کچھ خصلتوں اور سمارٹ فون کی پسند کے مابین باہمی تعلق پایا جاتا ہے، جیسا کہ اینڈرائیڈ فونز کے صارفین کو لوگوں میں زیادہ ایماندار اور شائستہ سمجھا گیا۔

تحقیق کی قیادت کرنے والی مصنفہ ڈاکٹر شا نے تحقیق کے نتائج آج جمعرات یکم ستمبر کو 'کارڈف میں منعقدہ برٹش سائیکلوجیکل سوسائٹی سوشیالوجی سیکشن' کی سالانہ کانفرنس میں پیش کئے ہیں۔

لنکن یونیورسٹی کے شعبہٴ نفسیات سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹریٹ محقق ہیدر شا کی طرف سے منعقدہ تحقیق میں آئی فون اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم سے چلنے والے سمارٹ فون کےمالکان کےساتھ منسلک دقیانوسی تصورات کی تفتیش کرنے کےلیے دو مطالعوں کا انعقاد کیا گیا۔

پہلے مطالعے میں محققین نے 240 شرکا سے ایک سوالنامہ مکمل کرنے کے لیے کہا تھا جس میں شرکا نے صارفین کی شخصیت کی خصوصیات کو سمارٹ فون کے مختلف برانڈ کے ساتھ منسلک کیا تھا۔

دوسرے مطالعے میں آئی فون اور اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے 500 صارفین کی اصل شخصیت کےساتھ ان دقیانوسی تصورات کا موازنہ کیا گیا۔

پہلی تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ اینڈرائیڈ صارفین کو زیادہ ایماندار، عاجز و انکسار، صاف دل اور موافقت پزیری کی خصلت کا حامل سمجھا گیا تھا۔

تاہم، انھیں آئی فون صارفین کے مقابلے میں کم خارجی شغف کی خصلت کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

دوسری تحقیق کے نتائج سے پتا چلا کہ سمارٹ فون کے صارفین کی شخصیت سے متعلق زیادہ تر فرضی تصورات اصل میں سچ ثابت نہیں ہوئے تھے اور اینڈرائیڈ صارفین کے درمیان بھی صرف ایمانداری اور عاجزی جیسی خصوصیات زیادہ پائی گئی تھیں۔

دریں اثنا محققین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ عورتوں میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کے مقابلے میں آئی فون کا مالک ہونے کا امکان دوگنا تھا۔

محققین نے اس بات کی بھی چھان بین کی کہ کیا لوگ دوسروں کی طرح کا فون رکھنے کا سوچتے ہیں تو انھیں پتا چلا کہ آئی فون کے صارفین کے مقابلے میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کے صارفین مماثلت سے زیادہ گریز کرتے ہیں۔ جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کے مقابلے میں آئی فون کے صارفین کا خیال تھا کہ اعلی حیثیت کا فون رکھنا زیادہ اہم ہوتا ہے۔

محقق ہیدر شا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحقیق کے نتائج نے مختلف اقسام کے سمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین کے درمیان شخصیت کے اختلافات کو ظاہر کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا سمارٹ فون کا انتخاب دراصل شخصی سمارٹ ننس کی طرف پہلا قدم ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ ہمیں صارف کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG