رسائی کے لنکس

مسکراہٹ اور خوش رہنے والوں کی عمر بھی طویل


مسکراہٹ اور خوش رہنے والوں کی عمر بھی طویل
مسکراہٹ اور خوش رہنے والوں کی عمر بھی طویل

خوش رہنے والے لوگ نہ صرف زندگی سے زیادہ لطف اندوز ہوسکتے ہیں بلکہ ایک نئ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے وہ ایک لمبی زندگی پاتے ہیں۔

برطانیہ میں ایک طویل مدت تک کی جانے والی تحقیق میں تقریباََ چار ہزار زیر مشاہدہ افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی ایک مخصوص دن کے اپنے احساسات کا حساب رکھیں۔

یونیورسٹی کالج لندن کے اینڈریو سٹپٹو کہتے ہیں کہ تحقیق کے لیے بہت سادہ طریقے استعمال کیے گئے۔

’’مثبت اثرات کے کے لیے پیمانہ مختلف مشاہدوں کا مجموعہ تھا۔ خوش رہنے والے لوگ کیا محسوس کرتے تھے،ان احساسات کے دوران وہ اپنے آپ میں کتنی گرم جوشی محسوس کرتے تھےاور وہ کس قدر مطمئن تھے۔ اوران سب کوپانچ نکات پر مشتمل ایک سادہ پیمانے پر پرکھا جاتا۔‘‘

اگلے پانچ سالوں کے دوران محقیقین نے زیرمشاہدہ افراد میں اموات کی شرح پر نظر رکھی۔ ’’اس عرصے کے دوران ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ جن لوگوں میں مثبت اثرات زیادہ تھے ان کی موت کے امکانات کم رہے۔‘‘

درحقیقت زیادہ خوش رہنے والے لوگوں میں دوسروں کے مقابلے میں مرنے کے خطرات 35 فیصد کم تھے۔

ماضی میں کیے گئے ان مشاہدوں کے برعکس، نئی تحقیق میں زیر مشاہدہ افراد سے پوچھا گیا کہ وہ کسی خاص موقع پر کیا محسوس کررہے تھے۔ پچھلے جائزوں میں لوگوں سے پوچھا جاتا رہا ہے کہ اُنھوں نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کیا محسوس کیا۔ لیکن سٹیپٹو کہتے ہیں کہ ماہرین نفسیات نے ثابت کیا ہے کہ لوگوں سے اس نوعیت کے سوالات کے عموماً اچھے جوابات نہیں ملتے۔

’’مثال کے طور اگر اُن کی پسندیدہ فٹبال ٹیم پچھلے ہفتے میچ ہارگئی یا کچھ ایسا ہوگیا تو اپنے آپ کو اگلے تمام ہفتے کے دوران کم خوش ظاہرکرتے ہیں بھلے وہ اس واقع سے بہت زیادہ متاثر نہ ہوئے ہوں۔‘‘

محقیقین اس تحقیق کے نمونوں کو اس بات کا پتا لگانے کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ اعصابی خلل اور درازی عمر میں بھی کوئی رابطہ ہے یا نہیں۔

XS
SM
MD
LG