رسائی کے لنکس

امریکہ کا مشرقی علاقہ شدید برف باری کی زد میں


واشنگٹن ڈی سی میں برف باری، کیپیٹول ہِل کا منظر
واشنگٹن ڈی سی میں برف باری، کیپیٹول ہِل کا منظر

90سال قبل سنہ 1922میں واشنگٹن میں اتنی شدید برف باری ہوئی تھی

جمعے کی صبح امریکہ کے مشرقی علاقے میں دور دور تک شدید برف باری شروع ہوئ، جو رات گئے تک جاری ہے۔ واشنگٹن کے لیے 29 انچ تک برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اہل کاروں نےعلاقے کے رہائشیوں کو سڑکوں پر سفر سے اجتناب کا مشورہ دیا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے اپنے ملازمین کو دفاتر سے معمول کے اوقات سے پہلے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔

موسمیات کے قومی ادارے کا کہنا ہے کہ جوں جوں رات کو برفانی طوفان سنگین صورت اختیار کرے گا، برف اور تیز ہوا کے باعث انتہائی خطرناک صورتِ حال پیدا ہو جائے گی۔

پیش گوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مدتوں بعد واشنگٹن میں پڑنے والی یہ سب سے شدید برف باری کا ریکارڈ ہوگا، جب کہ تقریباً 90سال قبل جنوری سنہ 1922 میں یہاں اتنی برف باری ہوئی تھی۔

جاڑوں کے بدترین موسم کے خطرے کے باعث ایئر لائنز نے خطے بھر میں اپنی معمول کی پروازیں منسوخ کردیں، جب کہ اہل کاروں نے سکول بندکردیے۔ خرابی موسم نے ورجینیا اورمغربی ورجینا کی ریاستوں سےلے کر میری لینڈ، نیو جرسی اور پینسلوانیا تک کے علاقے کو متاثر کیا ہے۔

اِن علاقوں کے باسیوں نے سپر مارکیٹوں سے غذا اور خوراک کی رسد کی بہت سی اشیا کی خریداری کرکے گھروں پر ذخیرہ کر لیا ہے۔

XS
SM
MD
LG