رسائی کے لنکس

فٹ بال ٹیموں کی عالمی رینکنگ


برازیل - فٹ بال
برازیل - فٹ بال

فٹ بال ٹیموں کی عالمی رینکنگ میں1611 پوانٹس کے ساتھ برازیل پہلے نمبر پرہے۔

دوسرے پر سپین ہے جس کے پوانٹس1565 ہیں۔

تیسرا نمبر پرتگال کا ہے۔ اس کے پوانٹس1249 ہیں ، جبکہ رینکنگ کی ٹیبل پر چوتھا درجہ نیدرلینڈز کا ہے، جس کے پوانٹس 1231 ہیں۔

202 میں یعنی آخری درجے پر پانچ ٹیمیں ہیں ، جو اب تک کوئی پوانٹس حاصل نہیں کرسکی ہیں۔ یہ ٹیمیں سین میرینو، انگولا،مونٹ سیراٹ، امریکن سمؤا، سنٹرل افریقی ری پبلک اورپاپوا نیوگنی ہیں۔

اسلامی ممالک میں ترکی کا نمبر 29 ہے اور اس کے پوانٹس 830 ہیں۔ جب کہ ایران 61 ویں، سعودی عرب 66 ویں اور عراق 80 ویں درجے پرہے۔اسی فہرست میں قطر ، کویت اور شام بالترتیب 96 ، 9 5 اور97 نمبر پر ہیں۔

جنوبی ایشیا ئی ممالک سےتعلق رکھنے والی ٹیموں میں رینکنگ ٹیبل پر بھارت کادرجہ 133 واں اوراس کے پوانٹس 165 ہیں ہے۔

پاکستان 78 کے سکور کے ساتھ 165نمبر پرہے ، جب کہ بنگلہ دیش کی پوزیشن اس سے قدرے بہتر یعنی 157 ہے۔

فیفا کی یہ عالمی رینکنگ آخری بار 26 مئی 2010 ء کو اپ ڈیٹ ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG