رسائی کے لنکس

رُوس: سوچی میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب


اس تقریب میں 40 سے زائد عالمی سربراہان نے شرکت کی جس میں رُوسی صدر ولا دی میر پوٹن اور اقوام ِمتحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون بھی شامل تھے۔

2014 کے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب روس کے شہر سوچی میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے انعقاد کے ساتھ ہی سرمائی اولمپکس کا باضابطہ افتتاح ہو گیا ہے۔

40,000 سیٹوں کی گنجائش والے فشٹ اولمپک سٹیڈیم میں جسے بطور ِخاص سوچی گیمز کے لیے تعمیر کیا گیا ہے، ڈھائی گھنٹے تک سرمائی اولمپکس کی تقریب منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں 40 سے زائد عالمی سربراہان نے شرکت کی جس میں روسی صدر ولا دی میر پوٹن اور اقوام ِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون بھی شامل تھے۔

اس تقریب میں امریکی صدر براک اوباما اور چند یورپی یونین کے لیڈران نے شرکت نہیں کی۔

سوچی اولمپکس میں دنیا بھر سے 88 ممالک سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس نے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور سٹیڈیم میں مارچ کیا۔

جمعے کو ہونے والی اس افتتاحی تقریب میں سیکورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے تھے اور سیکورٹی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد اولمپک وولیج کے آس پاس دہشت گردی کی کسی کی ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے چوکس ہے۔
XS
SM
MD
LG