رسائی کے لنکس

صومالی قزاقوں نے دو اوربحری جہاز اغوا کر لئے


صومالی قزاقوں نے دو اوربحری جہاز اغوا کر لئے
صومالی قزاقوں نے دو اوربحری جہاز اغوا کر لئے

گزشتہ دو روز میں بحر ہند میں صومالی قزاقوں نے جرمنی اور سنگاپور کی کمپنیوں کے دو سامان بردار بحری جہاز اغوا کرلئے ہیں۔

گزشتہ دو روز میں بحر ہند میں صومالی قزاقوں نے جرمنی اور سنگاپور کی کمپنیوں کے دو سامان بردار بحری جہاز اغوا کرلئے ہیں۔

جرمن کمپنی بیلوگا کا کہنا ہے کہ قزاقوں نے ان کےبیلوگا فورچون نامی بحری جہاز کو اتوار کو کینیا کے شہر ممباسا سے انیس سو کلو میٹر دوراغوا کیا۔ یہ جہاز عرب امارات سے جنوبی افریقہ جا رہا تھا۔ کمپنی نے ابھی تک جہاز کے عملے اور ان کی شہریت کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔

مشتبہ صومالی قزاقوں نے ہفتے کو کینیا کے ساحل سے کچھ فاصلے پر پیٹرولیم کی مصنوعات لے جانے والے ایک ٹینکر کو بھی اغوا کر لیا تھا۔ سنگاپور کی کمپنی کےایم وی یورک نامی جہاز پر عملے کے 17اراکین سوار تھے جن میں سے ایک جرمنی ، دو یوکرین اور 14 کا تعلق فلپائن سے ہے۔

ایتھنز میں کمپنی کے دفتر نے اطلاع دی ہے کہ بحری جہاز اب صومالیہ کے ساحل کی جانب سفر کر رہا۔

یورپی یونین کے قزاقی کے انسداد کے لئے بنائی گئی بحری فورس کا کہنا ہے صومالی قزاقوں کے قبضے میں اب اغوا شدہ بحری جہازوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے جب کہ عملے کے428 افراد مغوی ہیں۔

یورپی یونین ، نیٹو اور کئی مملاک کی بحری فوجیں قزاقوں سے نمٹنے کے لئے صومالیہ کے قریب سمندر میں گشت کر رہی ہیں ۔ اس کے باوجود قزاق کئی جہازوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں اور ان کی رہائی کی لئے کروڑوں ڈالر تاوان وصول کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

XS
SM
MD
LG