رسائی کے لنکس

صومالیہ: الشباب کے جنگجوؤں کا فوجی اڈے پر حملہ


فائل فوٹو

فائل فوٹو

حکام کے مطابق جنگجوؤں نے موغادیشو کے جنوب میں 40 کلومیٹر کے فاصلے پر لانتابر کے علاقے میں پیر کی صبح فوجی اڈے پر دو مختلف اطراف سے حملہ کیا۔

صومالیہ میں عہدیداروں نے بتایا ہے کہ شدت پسند گروہ الشباب کے جنگجوؤں نے حکومت کے ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے جس میں کم از کم چھ فوجی ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق جنگجوؤں نے موغادیشو کے جنوب میں 40 کلومیٹر کے فاصلے پر لانتابر کے علاقے میں پیر کی صبح فوجی اڈے پر دو مختلف اطراف سے حملہ کیا۔

حملے کے دوران جنگجوؤں نے کئی گاڑیوں پر قبضہ کر لیا۔

اس حملے سے قبل پڑوسی ملک کینیا کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ہفتے اور اتوار کو دو مختلف کارروائیوں میں کینیا کے فوجیوں نے دوران الشباب کے 34 جنگجوؤں کو ہلاک کیا تھا جب کہ اس دوران کینیا کے دو فوجی بھی مارے گئے۔

الشباب کے خلاف کارروائی کرنے والے افریقن یونین مشن میں کینیا کے فوجی بھی شامل ہیں۔

صومالیہ میں الشباب کے شدت پسندوں کے خلاف امریکی ڈرون سے کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں۔

افریقی یونین کے فوجی دستے 2007ء سے صومالیہ میں تعینات ہیں جو الشباب کے خلاف مقامی فوجی دستوں کی مدد کر رہے ہیں۔

اگرچہ مقامی فورسز نے افریقی دستوں کی مدد سے ملک کے وسیع علاقے پر سرکاری عمل داری بحال کر رکھی ہے لیکن اب بھی الشباب کے جنگجوؤں نے مہلک حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG