رسائی کے لنکس

صومالی عسکریت پسندوں کی مدد، مشتبہ شخص کا اقبالِ جرم


صومالی عسکریت پسندوں کی مدد، مشتبہ شخص کا اقبالِ جرم
صومالی عسکریت پسندوں کی مدد، مشتبہ شخص کا اقبالِ جرم

ایک شخص نے اِس بات کا اقبال ِ جرم کر لیا ہے کہ اُس نے صومالی حکومت کا تختہ الٹنے کی غرض سے امریکہ کی شمالی ریاست منی سوٹا سےتعلق رکھنے والے ایک نوجوان صومالی نزاد امریکی کو بھرتی کرنے میں مدد دی تھی۔

امریکہ کے محکمہّ انصاف کا کہنا ہے کہ 26سالہ عمر عبدی محمد نے پیر کے روز قتل، اغوا اور نقصان رسانی کی سازش کرنےکے الزامات کا اقرار کر لیا ہے۔ اُنھیں 15سال جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔
محمد، صومالی نسب رکھنے والے اُن چھ افراد میں سے ایک ہیں، جنھوں نےوسیع تر وفاقی تفتیش کے ایک حصے کے طور پر منی سوٹا میں اقرارِ جرم کیا ہے ۔

استغاثے کا کہنا تھا کہ اُن پر الزام ہے کہ اُنھوں نے حالیہ برسوں کے دوران 20ایسے نوجوان مردوں کو دہشت گرد گروپ الشباب کی تربیت لینےکے لیےمنی سوٹا سے صومالیہ جانے کے لیے بھرتی میں کردار ادا کیا تھا ۔

الشباب ، اقوام متحدہ کی حمایت سے قائم حکومت کا تختہ الٹنے اور ایک سخت گیر اسلامی ریاست قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ گروپ جنوبی اور وسطی صومالیہ کے زیادہ تر رقبے پر قابض ہے جب کہ حکومت دارالحکومت کو چھوٹے حصوں پر کنٹرول حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG