رسائی کے لنکس

صومالیہ: فضائی حملے میں الشباب کے 7 جنگجو ہلاک


صومالیہ: فضائی حملے میں الشباب کے 7 جنگجو ہلاک
صومالیہ: فضائی حملے میں الشباب کے 7 جنگجو ہلاک

صومالیہ میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں جمعہ کو فضائی کارروائی میں القاعدہ سے منسلک تنظیم الشباب کے سات عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ یہ فضائی حملہ جمعے کی صح باغیوں کے زیر قبضہ علاقے جو کلومیٹر60 کے نام سے جانا جاتاہے، میں ہوا۔ یہ علاقہ دارالحکومت موگادیشو کے جنوب میں واقعہ ہے۔

اُنھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں الشباب کا ایک کمانڈر بھی شامل تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ طیارے سے داغا گیا میزائل لوئر شابیلے کے علاقے میں ایک گاڑی کو لگا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے غیر ملکی جنگجو تھے۔

یہ واقعہ ایسے وقت ہوا ہے جب ایک روز قبل لندن میں ہونے والی کانفرنس میں شریک عالمی رہنماؤں نے صومالیہ میں دہشت گردی کے خاتمے اور استحکام کے فروغ میں تعاون کا عزم کیا تھا۔

الشباب صومالیہ کی کمزور عبوری حکومت کے خلاف برسرِ پیکار ہے اور ملک میں شرعی نظام نافذ کرنا چاہتی ہے۔

اس تنظیم کے جنگجوؤں کا جنوبی اور وسطی صومالیہ میں مختلف علاقوں پر قبضہ ہے، لیکن حالیہ ہفتوں میں اُنھیں ایتھوپیا، کینیا اور افریقی یونین کی افواج کی کارروائیوں کے باعث بعض مقامات سے پسپائی اختیار کرنا پڑی ہے۔

رواں ماہ القاعدہ نے الشباب سے الحاق کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG