رسائی کے لنکس

صومالیہ: سرکاری فورسز نے الشباب کو بلد سے نکال دیا


صومالیہ کی سرکاری اور افریقی یونین کی فورسز نے دارالحکومت موگادیشو کے شمال میں واقع فوجی اہمیت کے ایک اہم قصبے بلد سے الشباب کے عسکریت پسندوں کو باہر دھکیل دیا ہے۔

یہ قصبہ دارالحکومت سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر شبلی کے علاقے سے گذرنے والی ایک اہم شاہرہ پر واقع ہے۔

بلد پر قبضے سے صومالیہ کی حکومت کو موگادیشو اور اس قصبے کے درمیان سڑک کے رابطے پر تین برس کے بعد پھر سے مکمل کنٹرول حاصل ہوگیا ہے۔

بلد کے ایک مکین باہجو عبدالحی نے وائس آف امریکہ کی صومالی سروس کو بتایا کہ منگل کی صبح اس کی آنکھ قصبے میں داخل ہونے والے افریقی یونین اور صومالی فوج کے ٹینکوں کی آوازوں سے کھلی۔ لیکن اس نے عسکریت پسندوں اور قصبے میں داخل ہونے والی فورسز کے درمیان لڑائی کی آوازیں نہیں سنیں۔

حکومت نواز فورسز اب ان آخری تین اہم قصبوں کی طرف بڑھ رہی ہیں جن پر ابھی تک الشباب کا کنٹرول ہے۔ ان قصبوں میں جوہر، کسماؤ کا کچھ حصہ اور مرکہ شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG