رسائی کے لنکس

صومالیہ: ہوٹل پر خودکش حملے میں نو افراد ہلاک


صومالیہ: ہوٹل پر خودکش حملے میں نو افراد ہلاک

صومالیہ: ہوٹل پر خودکش حملے میں نو افراد ہلاک

صومالیہ کے دارلحکومت موگادیشو میں ایک ہوٹل پر ایک خودکش کار بم حملے میں کم ازکم نو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

خودکش حملہ آور نے صومالیہ کے صدارتی محل کے قریب واقع مونا ہوٹل سے بارود سے بھری ہوئی گاڑی ٹکرا دی ۔یہ ہوٹل صومالیہ کے قانون سازوں کی رہائش اور ان کے اکٹھے ہونے کے مقام کے طور جانا جاتا ہے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ ایک خودکش بمبار نے بدھ کے روز ہوٹل کے باہر واقع ایک کیفے سے، جہاں بہت سے لوگ موجود تھے، اپنی بارود سے بھری ہوئی کار ٹکرا دی۔

فوری طورپر کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

عسکریت پسند اگست 2010ء میں بھی اس ہوٹل کو اپنا ہدف بناچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG