رسائی کے لنکس

صومالیہ میں برطانوی شہری ہتھیاروں کی تربیت دے رہے ہیں


صومالیہ میں برطانوی شہری ہتھیاروں کی تربیت دے رہے ہیں
صومالیہ میں برطانوی شہری ہتھیاروں کی تربیت دے رہے ہیں

اینڈریو مچل نے جمعرات کے روز کہا ہے صومالیہ کے دہشت گرد تربیتی کیمپوں میں کسی اور ملک کے مقابلے میں برطانوی پاسپورٹ رکھنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

وزیر کا کہناتھا کہ برطانوی حکومت صومالیہ میں اپنا عمل دخل مزید بڑھنا چاہتی ہے کیونکہ قرن افریقہ کا یہ ملک برطانیہ کے لیے سیکیورٹی کا ایک بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

اگلے سال لندن میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں زیادہ تر توجہ صومالیہ کے عدم استحکام پر مرکوز رہنے کی توقع ہے۔

کانفرنس میں شامل راہنما صومالیہ کے عسکریت پسند گروپ الشباب، سحری قزاقی اور قحط او رخشک سالی کی بنا پر اس ملک کے لیے بڑے پیمانے پرانسانی بھلائی کی امداد پر خصوصی توجہ دیں گے۔

پچھلے ماہ برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہاتھا کہ اب صومالی قزاقوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے ، جنہوں نے علاقے میں بحری آمدورفت کے لیے خطرات کھڑے دیے ہیں۔ ان میں صومالیہ کا ساحل، خلیج عدن اور بحر ہند شامل ہیں۔

صومالی قزاق حالیہ برسوں میں سینکڑوں بحری جہازوں اور ان کے عملے کے ارکان کو یرغمال بنا کر کروڑوں ڈالر تاوان موصول کرچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG