رسائی کے لنکس

حکام اور عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے قبل ایک زوردار دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اتوار کو مسلح افراد نے ایک عدالت پر حملہ کرکے انیس افراد کو ہلاک کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند فوجی وردیوں میں ملبوس تھے جنہوں نے عدالت پر حملے سے قبل سکیورٹی گارڈز کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے قبل زوردار دھماکے بھی سنے گئے۔

حکام نے پانچ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے لیکن شدت پسندوں کے جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

یہ واقعہ موغادیشو میں عدلیہ کے مرکزی احاطے میں پیش آیا۔
XS
SM
MD
LG