رسائی کے لنکس

القاعدہ سے منسلک اس شدت پسند گروپ کے ذرائع نے وائس آف امریکہ کی صومالی سروس کو بتایا کہ مارے جانا والا کمانڈر الشباب کے رہنماء کا قریبی معاون تھا

صومالیہ میں باغی گروپ الشباب کے ایک کمانڈر نے بتایا ہے کہ مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں اس گروپ کا ایک سینیئر رہنما مارا گیا ہے۔

الشباب کے احمد عبدالقادرعبدالہی نامی اس کمانڈر کی گاڑی کو صومالیہ کے علاقے شبیلی میں نشانہ بنایا گیا۔

القاعدہ سے منسلک اس شدت پسند گروپ کے ذرائع نے وائس آف امریکہ کی صومالیہ سروس کو بتایا کہ مارے جانا والا کمانڈر الشباب کے رہنماء کا قریبی معاون تھا اور حال ہی میں اُنھیں گروپ کی صحت سے متعلق سرگرمیوں کا سربراہ بھی بنایا گیا تھا۔

میزائل حملے میں الشباب کے کمانڈر کا ڈرائیوربھی ہلاک ہوا۔

گزشتہ اکتوبر میں ایک ایسے مشتبہ امریکی میزائل حملے میں بھی صومالیہ میں الشباب کا ایک سینیئر کمانڈر مارا گیا تھا، جو بم بنانے کا ماہر تھا۔
XS
SM
MD
LG