رسائی کے لنکس

صومالیہ: قحط سے ساڑھے سات لاکھ کی ہلاکت کا خطرہ


صومالیہ: قحط سے ساڑھے سات لاکھ کی ہلاکت کا خطرہ
صومالیہ: قحط سے ساڑھے سات لاکھ کی ہلاکت کا خطرہ

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ صومالیہ میں پھیلے ہوئے قحط سے تقربیاً 40 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے ساڑھے لاکھ افراد کے ہلاک ہونے کا خطرہ موجود ہے۔

اقوام متحدہ نے پیر کے روز اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ قحط کادائرہ جنوبی سوڈان کے چھٹے علاقے تک پھیل چکا ہے اوراگر امداد ی کارروائیوں میں اضافہ نہ کیا گیاتو اگلے چار ماہ کے دوران مزید کئی علاقوں کے اس بحران کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ موجود ہے۔

صومالیہ کے لیے خوراک سے متعلق عالمی ادارے کا کہناہے کہ بے کے علاقے میں شدید غذائی قلت اور ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی شرح نے قحط کی شدت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فصلوں کی خراب پیداوار اور لوگوں کی گرتی ہوئی قوت خرید کے باعث غریب کنبوں کے لیے خوراک کی قلت میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوچکاہے۔

بین الاقوامی تنظیموں کا کہناہے کہ قحط کے باعث صومالیہ میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں نصف تعداد بچوں کی ہے۔

براعظم افریقہ میں بڑے پیمانے کے اس قحط سے کینیا، ایتھوپیا، اری ٹیریا اور جبوتی کے کئی علاقے میں بھی متاثر ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہناہے کہ قحط کا نشانہ بننے والے افراد کی مدد کے لیے اسے ڈھائی ا رب ڈالر کی ضرورت ہے۔

XS
SM
MD
LG