رسائی کے لنکس

صومالیہ میں جنگ: 40 افراد ہلاک


صومالیہ میں ایک طبی عہدے دار نے کہا ہے کہ حکومت نواز فوجیوں اور مسلمان باغیوں کے درمیان گذشتہ دو روز کی لڑائی میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کا آغاز شمالی موگادیشو میں بدھ کی صبح ہوا اور ان میں اس وقت شدت آ گئی جب افریقی یونین کے ٹینکوں نے سرکاری کی فوج کی مدد سے جنگ میں حصہ لیا۔ مقامی رہائشیوں نے بھی بھاری گولہ باری کی خبر دی ہے۔

موگادیشو کی ایمبولنس سروس کے سربراہ علی موسیٰ نے کہا ہے کہ بدھ کے روز تقریباً 20 شہری مارے گئے ہیں جب کہ جمعرات کو بھی 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کم از کم 83 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG