رسائی کے لنکس

صومالیہ : کسماؤ پر کینیا کے بحری جہاز کی گولہ باری


کینیا کا جنگی بحری جہاز
کینیا کا جنگی بحری جہاز

کینیا کے ایک جنگی بحری جہاز نے، بظاہر الشباب کی ایک گن بوٹ کی جانب سے اشتعال انگیزی کے بعد پیر کے روز، صومالیہ کے ایک ساحلی قصبے پر گولہ باری کی۔ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

کینیا کے ایک جنگی بحری جہاز نے صومالیہ کے قصبے کسماؤ پر گولہ باری کی ہے۔ یہ قصبہ صومالی عسکریت پسند تنظیم الشباب کے باقی ماندہ مضبوط ٹھکانوں میں شمار ہوتا ہے۔

جنگی بحری جہاز نے، بظاہر الشباب کی ایک گن بوٹ کی جانب سے اشتعال انگیزی کے بعد پیر کے روز ساحلی قصبے پر گولہ باری کی۔

کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

کینیا کی فوج کے ترجمان ایمانوئل شرشر نے وائس آف امریکہ کی صومالی سروس کے ساتھ اپنے انٹرویو میں گولہ باری کی خبر کی تصدیق کی ۔ انہوں نے کہا کہ کسماؤ پر گولہ باری کرنے والا جنگی جہاز کینیا کا ہی ہے کیونکہ علاقے میں کسی اور ملک کا بحری جنگی جہاز موجود نہیں ہے۔

کینیا کی فورسز افریقی یونین کی فوج اے ایم آئی ایش او ایم کا ایک حصہ ہیں جو صومالی حکومت کی مدد کے لیے الشباب کے جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی کررہی ہے۔

کینیا نے کہاہے کہ وہ کسماؤ سے الشباب کے عسکریت پسندوں کو نکال باہر کرے گا اور مقامی باشندوں نے بتایا کہ امکانی جنگ کے خطرے کے پیش نظر کئی لوگ علاقے سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG