رسائی کے لنکس

امدادی خوراک کی تقسیم، صومالی سپاہی نےپانچ افرادکو ہلاک کردیا


امدادی خوراک کی تقسیم، صومالی سپاہی نےپانچ افرادکو ہلاک کردیا
امدادی خوراک کی تقسیم، صومالی سپاہی نےپانچ افرادکو ہلاک کردیا

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ فوجی اُس گروپ میں شامل تھا جو غذا کی تقسیم کے کام میں تحفظ فراہم کر رہا تھا۔ اُنھوں نے اُس وقت فائر کھول دیا جب قطار میں کھڑے لوگ کنٹرول سے باہر ہوجانے کے بعد دھکے دینےاور ایک دوسرے سے لڑنے لگے

حکومتِ صومالیہ کے ایک فوجی نے دارالحکومت موغادیشو میں امدادی خوراک کی تقسیم کے ایک مرکز پر گولیاں چلائیں جس میں کم از کم پانچ افراد کو ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ جمعرات کو موغادیشو کے وبیری نامی ضلعے میں ہوا جِس میں کم ازکم تین لوگ زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ فوجی اُس گروپ میں شامل تھا جوغذا کی تقسیم کے کام میں تحفظ فراہم کر رہا تھا۔ اُنھوں نے اُس وقت فائر کھول دیا جب قطار میں کھڑے لوگ کنٹرول سے باہر ہوجانے کے بعد دھکے دینےاور ایک دوسرے سے لڑنے لگے۔

صومالی حکام نے فوری طور پر اُس فوجی کو حراست میں لے لیا، جِس کی شناخت نہیں ہوپائی۔

امدادی گروپ قحط کا شکار اُن ہزاروں صومالیوں میں خوراک تقسیم کررہے ہیں جِس نےخشک سالی کےباعث وسیع تر قرنِ افریقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

صومالیہ کے چھ رقبوں کو قحط زدہ علاقے قرار دیا گیا ہے۔ غذا اورپانی کی تلاش میں متعدد صومالی دارالحکومت یا پھر کینیا اور اتھیوپیا کے پناہ گزیں کیمپوں کی طرف بھاگ نکلے ہیں۔

XS
SM
MD
LG