رسائی کے لنکس

صومالی قزاقوں نے جرمنی کا مال بردار بحری جہاز پکڑلیا


صومالی قزاقوں نے جرمنی کا مال بردار بحری جہاز پکڑلیا
صومالی قزاقوں نے جرمنی کا مال بردار بحری جہاز پکڑلیا

یورپی یونین کی بحریہ نے کہا ہے کہ صومالی قزاقوں نے جمہوریہ سیشلس کے شمال میں جرمنی کا ایک مال بردار بحری جہاز یرغمال بنا لیا ہے۔

یورپی یونین فورس کا کہنا ہے کہ مال بردار بحری جہاز ایم وی بلوگا نومناشن کو اختتام ہفتہ بحرہند سے پکڑاگیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جہاز پر عملے کے 12 ارکان سوار تھے جن کاتعلق پولینڈ، فلپائن، روس اور یوکرین سے ہے۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کس حال میں ہیں۔

بحری قزاقوں نے جمہوریو سیشلس کے شمال میں 390 بحری میل کے فاصلے جب جہاز کواپنے قبضے میں لیا تو وہ اس وقت پورٹ وکٹوریہ کی طرف سفر کررہاتھا۔

خبروں میں بتایا گیا کہ جب یورپی یونین فورس کی اس واقعہ کی اطلاع ملی تو اس مقام سے اس کا قریب ترین بحری جہاز ایک ہزار بحری میل کے فاصلے پر تھا اور وہ خوراک کے عالمی پروگرام کے تحت صومالیہ امداد لے جانے والے ایک جہاز کو تحفظ فراہم کررہاتھا۔

یورپی یونین اور دوسری عالمی طاقتوں کی جانب سے خلیج عدن اور بحرہند میں سمندری گشت صومالی قراقوں کو اپنی کارروائیاں روکنے میں ناکام رہاہے۔

اگرچہ صومالی قزاقوں کے قبضے میں موجود بحری جہازوں کے بارے میں مختلف اندازے لگائے جاتے ہیں، تاہم ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت ان کے قبضے میں 30 بحری جہاز اور عملے کے700 ارکان موجود ہیں۔

امریکہ میں قائم ایک ریسرچ گروپ نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ ایک جہاز اور اس کے عملے کے ارکان کے بدلے میں قزاقوں نے اوسط 55 لاکھ ڈالر وصول کیے تھے۔

XS
SM
MD
LG