رسائی کے لنکس

صومالی قزاقوں نے الجزائر کا جہاز اور عملے کے ارکان آزاد کردیے


صومالی قزاقوں نے الجزائر کا جہاز اور عملے کے ارکان آزاد کردیے
صومالی قزاقوں نے الجزائر کا جہاز اور عملے کے ارکان آزاد کردیے

صومالیہ کے قزاقوں نے ایک اور مال بردار بحری جہاز اور اس کے عملے کے 25 افراد کورہا کردیا ہے۔ بحری جہاز کا تعق الجزائر سے ہے۔

خبروں کے ایک مقامی ذریعے، صومالیہ رپورٹ نے جمعرات کے روز کہا کہ قزاقوں نے جہاز اور عملے کے ارکان کو 35 لاکھ ڈالر تاوان لینے کے بعد چھوڑا ہے۔

قزاقوں نے بحری جہاز ایم وی بلیدا کو ، سال نو کے موقع پر عمان کی بندرگاہ صلالہ کے جنوب مشرق سے پکڑا تھا۔

یرغمال بنائے جانے کے وقت جہاز پر عملے کے 27 ارکان موجودتھے، لیکن بعد ازاں ان میں سے دو کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آزاد کردیا گیاتھا۔

بحری جہاز کے عملے میں شامل افراد میں سے 17 الجزائر کے شہری، چھ کا تعلق یوکرین سے، دو کا فلپائن اور انڈونیشااور اردن کا ایک ایک باشندہ تھا۔

XS
SM
MD
LG