رسائی کے لنکس

صومالیہ: بحری قزاقوں نے جہاز اور عملے کے 26 ارکان کو چھوڑ دیا

صومالیہ: بحری قزاقوں نے جہاز اور عملے کے 26 ارکان کو چھوڑ دیا
صومالیہ: بحری قزاقوں نے جہاز اور عملے کے 26 ارکان کو چھوڑ دیا

صومالیہ کے بحری قزاقوں نے ایک مال بردار جہاز اور اُس کے عملے کے اُن 26 ارکان کو چھوڑ دیا ہے جن میں بیشتر بھارت کے شہری ہیں۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے منگل کے روز تاوان وصول کرنے کے بعد ایم وی خالق کو چھوڑ دیا۔ ڈاکوؤں کے کہنے کے مطابق تاوان کی رقم 31 لاکھ ڈالر ہے۔

پانامہ کے پرچم والے جہاز کو 22 اکتوبر کو بحرِ ہند میں ہائى جیک کرلیا گیا تھا۔ اُس وقت کے بعد سے یہ جہاز سمندری ڈاکوؤں کے محفوظ ٹھکانے ہرار دھیرے کی بندرگاہ پر لنگر انداز تھا۔

26 ارکان کے عملے میں 24 بھارت کے اور باقی دو برما کے شہری ہیں۔

XS
SM
MD
LG