رسائی کے لنکس

بحری قراقوں کے خلاف جزائر سیشلز کی کارروائی، دوکشتیاں غرق کردی گئیں


بحری قراقوں کے خلاف جزائر سیشلز کی کارروائی، دوکشتیاں غرق کردی گئیں
بحری قراقوں کے خلاف جزائر سیشلز کی کارروائی، دوکشتیاں غرق کردی گئیں

جزائر سیشلزکی بحری فوج نے سمندری قزاقوں کے ایک گروہ کو غیر مسلح کردیا اور بحری جہازوں پر حملے کے استعمال کی جانے والی ان کی دو کشتیوں کو تباہ کردیا۔
یورپی یونین کی انسداد قزاقی فورس نے کہاہےکہ ان کے طیاروں میں سے ایک نے جمعرات کے روز ایک بڑی کشتی میں سوارنو قزاقوں کے ایک گروپ کی نشان دی کی، جس کے ساتھ دو چھوٹی کشتیاں بھی تھیں۔
فورس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیشلز کے ساحلی محافظوں سے رابطہ کیا، جنہوں نے ہفتے کے روز جزائر کے شمال مشرق میں ان کا راستہ روکا۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ ساحلی محافظوں نے کشتیوں پر قزاقوں کے سازوسامان کی موجودگی کی تصدیق کی، انہوں نے قزاقوں کو غیر مسلح کرنے کے بعد حملوں کے لیے استعمال کی جانے والی دوکشتیوں کو ڈبودیا۔
سیشلز، صومالی قزاقوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی ایک لہر کے بعد سے قزاقی کے خلاف جنگ میں نمایاں طورپر کارروائیاں کررہاہے۔ پہلی مرتبہ وہاں کی حکومت نے حال ہی قزاقوں کے خلاف مقدے شروع کیے ہیں اور ان کی سماعت کے لیے خصوصی عدالت قائم کررہاہے۔

XS
SM
MD
LG