رسائی کے لنکس

پانچ صومالی قزاقوں کو ہالینڈ میں سزا سنادی گئی


پانچ صومالی قزاقوں کو ہالینڈ میں سزا سنادی گئی

پانچ صومالی قزاقوں کو ہالینڈ میں سزا سنادی گئی

ہالینڈ کی ایک عدالت نے پانچ صومالی باشندوں کو قزاقی میں ملوث ہونے پر سات سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔ فیصلے کا اعلان مقدمہ کی سماعت کرنے والی عدالت کے جج نے جمعہ کو کیا۔

سزا پانے والے تمام ملزمان کی عمریں 30 سال سے کم ہیں۔ دو ملزمان گزشتہ برس نومبر میں تنزانیہ کے ساحل کے نزدیک سے جنوبی افریقی جہاز "شوئزل" کے اغواء کی کارروائی میں شریک تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے دوران مغوی بنائے گئے دو افراد کا تاحال پتا نہیں چل سکا ہے۔

صومالی قزاق گزشتہ چند برسوں کے دوران درجنوں بحری جہازوں کو ہائی جیک کرکے کروڑوں ڈالرز تاوان وصول کرچکے ہیں۔ مختلف ممالک کی بحری افواج کی جانب سے گشت کے باوجود قرنِ افریقہ کے آس پاس قزاقوں کی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔

XS
SM
MD
LG