رسائی کے لنکس

صومالیہ: اسپیکر نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نتائج ماننے سے انکار کردیا


صومالیہ: اسپیکر نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نتائج ماننے سے انکار کردیا
صومالیہ: اسپیکر نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نتائج ماننے سے انکار کردیا

صومالیہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے حزب اختلاف کی جانب سے انہیں اقتدار سے الگ کرنے کی ایک تحریک کو مسترد کردیا ہے، جس سے اس جنگ زدہ ملک میں جاری سیاسی بحران مزید شدید ہوگیا ہے۔

اسپیکر شریف حسن شیخ عدن نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ان کی برطرفی کے لیے کی جانے والی ووٹنگ کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں ہے۔

جب کہ بدھ کے روز پارلیمنٹ میں اسپیکر کی اپنے عہدے سے علیحدگی کے تنازع پر ان کے حامی اور مخالف قانون سازوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی۔

منگل کے روز اسپیکر کی برطرفی کے لیے ایوان میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق 550 کے ایوان میں سے ان کے خلاف پڑے والے ووٹوں کی تعداد 280 اور 283 کے درمیان تھی۔

اسپیکر عدن کا کہناہے کہ چونکہ اس موقع پر وہ ملک سے باہر اٹلی کے دورے پر تھے، اس لیے ان کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے خلاف ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد اس سے کہیں کم تھی، جتنا کہ دعویٰ کیا جارہاہے۔

صومالیہ کی عبوری حکومت کئی برسوں سے اقتدار کی رسی کشی کی شکار ہے جس سے ایک ایسے ملک میں القاعدہ سے منسلک انتہاپسندوں کا غلبہ ہے، امن و امان اور استحکام کی کوششیں متاثر ہورہی ہیں

XS
SM
MD
LG