رسائی کے لنکس

قزاق بنگلہ دیشی بحری جہاز صومالیہ لے گئے

قزاق بنگلہ دیشی بحری جہاز صومالیہ لے گئے
قزاق بنگلہ دیشی بحری جہاز صومالیہ لے گئے

بنگلہ دیشی پرچم بردار ایم وی جہاں مونی نامی بحری جہاز کی کمپنی کے عہدے داروں نے سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر سے ہفتے کے روز اپنے جہاز کے محل وقوع کی تصدیق کی۔

اس ہفتے کے شروع میں بھارتی ساحل کے نزدیک یرغمال بنائے جانے والے ایک بحری جہاز کو صومالی ساحل کے قریب دیکھا گیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ صومالی قزاق اپنی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کررہے ہیں۔

بنگلہ دیشی پرچم بردار ایم وی جہاں مونی نامی بحری جہاز کی کمپنی کے عہدے داروں نے سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر سے ہفتے کے روز اپنے جہاز کے محل وقوع کی تصدیق کی۔

کمپنی کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اب وہ اغواکاروں کے ساتھ رابطے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ جہاز کے 26 رکنی عملے کی رہائی کے لیے مذاکرات کیے جاسکیں۔

بحری قزاقوں نے بنگلہ دیشی جہاز کو چندروز پہلے صومالیہ کے مشرق میں تقریباً تین ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر بحیرہ عرب سے پکڑاتھا۔

صومالی قزاق گذشتہ چند برسوں کے دوران تاوان کے ذ ریعے لاکھوں ڈالر کما چکے ہیں اور اب انہوں نے بڑے بڑے بحری مال بردار جہاز بھی یرغمال بنانے شروع کردیے ہیں۔

جمعے کے روز قزاقوں نے صومالی ساحل سے بہت دور جنوب میں تنزانیہ اور موزمبیق کے درمیانی علاقے میں ایک امریکی کمپنی کا بحری جہاز پکڑ لیا۔

جہاز پر موجود عملے کے تمام 23 ارکان کا تعلق برما سے ہے۔

مختلف جائزوں کے مطابق اس وقت صومالی قزاقوں کے قبضے میں 20 سے زیادہ بحری جہاز اور عملے کے 500 سے زیادہ ارکان یرغمال ہیں۔

XS
SM
MD
LG