رسائی کے لنکس

صومالیہ: صدارتی محل کے قریب دھماکا


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

سکیورٹی اہلکاروں نے ایک شخص کو تلاشی کے لیے روکا تو اس نے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کردیا۔

صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب ایک خود کش بم دھماکے میں کم ازکم دوافراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو صدارتی محل کے احاطے کی طرف جانے والی چیک پوسٹ پر اہلکاروں نے ایک شخص کو تلاشی کے لیے روکا لیکن اس نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کردیا۔

صدارتی محل کے اس وسیع احاطے کو ولا صومالیہ کہا جاتا ہے اور یہاں مختلف سرکاری عمارتیں بھی واقع ہیں۔

صدر حسن شیخ محمد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ سرکاری دورے پر ملک سے باہر ہیں۔

عہدہ صدارت سنبھالنے کے دو روز بعد بھی صدر پر خودکش بم حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی جب دو خودکش بمباروں نے سخت حفاظتی حصار والے ایک ہوٹل میں گھسنے کی کوشش کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

یہ ہوٹل صدر کی عارضی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔
XS
SM
MD
LG