رسائی کے لنکس

صومالیہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب دھماکا

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق اس حملے میں اقوام متحدہ کے دفتر میں موجود چار غیر ملکی سکیورٹی اسٹاف اور مقامی محافظوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اقوام متحدہ کے ایک دفتر کے باہر بدھ کو خودکش بم حملے اور بعد میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق اس حملے میں اقوام متحدہ کے دفتر میں موجود چار غیر ملکی سکیورٹی اسٹاف اور مقامی محافظوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجوؤں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد جنجگوؤں اور پولیس کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

صومالیہ میں تقریباً دو سال قبل ملک کی سرکاری فوج اور افریقین یونین کی فورسز نے الشباب کے جنگجوؤں کو پیچھے دھکیل دیا تھا لیکن اب بھی یہ گروہ وقفے وقفے سے دہشت گرد حملے کرتا رہتا ہے۔
XS
SM
MD
LG