رسائی کے لنکس

صومالیہ: الشباب اور افریقی یونین میں لڑائی کا خطرہ


صومالیہ: الشباب اور افریقی یونین میں لڑائی کا خطرہ
صومالیہ: الشباب اور افریقی یونین میں لڑائی کا خطرہ

صومالیہ کے ہزاروں باشندے عسکریت پسند تنظیم الشباب اور افریقی یونین کی فورسز کے درمیان متوقع لڑائی کے خطرے کے پیش نظر دارالحکومت موگادیشو کے قریب واقع ایک قصبہ چھوڑ کر جارہے ہیں۔

ایلاشا نامی قصبہ دارالحکومت موگادیشو سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر مغرب میں واقع ہے اور وہاں2007ء اور 2008ء کے عرصے میں الشباب اور ایتھوپیا کی فورسز کے درمیان لڑائیوں کے باعث موگادیشو سے نقل مکانی کرنے والے ہزاروں پناہ گزین آباد ہیں۔

عینی شاہدوں نے وائس آف امریکہ کی صومالی سروس کو بتایا کہ بہت سے افراد اب موگادیشو واپس جارہے ہیں ۔ انہیں یہ خدشہ ہے کہ افریقی یونین کی فورسز بہت جلد ایلاشا اور الفوئے میں الشباب کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے والی ہیں۔

افریقی یونین اور صومالی فوجوں نے حکومت کی رٹ قائم کرنے کے لیے حالیہ دنوں میں الشباب تنظیم کے جنگجوؤں کو موگادیشو سے نکال باہر کیا تھا۔

الشباب کو وسطی صومالیہ میں ایتھوپیا اور ملک کے جنوبی حصے میں کینیا کی فورسز کے دباؤ کا بھی سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

XS
SM
MD
LG