رسائی کے لنکس

صومالیہ: خودکش حملے میں چھ ہلاک


حکام کا کہنا ہے کہ صومالیہ کے ’نیشنل تھیٹر‘ میں بدھ کو ہونے والے خودکش بم حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے جن میں ملک کی اولمپک کمیٹی کے صدر اور فٹبال فیڈریشن کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

دھماکا دارالحکومت موغادیشو میں اس وقت ہوا جب قومی ٹیلی ویژن کے آغاز کی پہلی سالگرہ کی مناسبت سے ایک تقریب جاری تھی۔

صومالیہ میں 20 سال میں پہلی مرتبہ تھیٹر کو گزشتہ ماہ کھولا گیا تھا، باوجود اس کے کہ باغی اسلامی گروپ الشباب اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

ملک کے بیشتر جنوبی حصوں اور مرکزی صومالیہ بشمول دارالحکومت موغادیشو پر ایک وقت الشباب کا کنٹرول تھا لیکن صومالی حکومت اور افریقن یونین کی فورسز نے اسے ان علاقوں سے باہر دھکیل دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG