رسائی کے لنکس

سوناکشی سنہا، کمل حسن کی فلم میں کام کریں گی


سوناکشی سنہا، کمل حسن کی فلم میں کام کریں گی

سوناکشی سنہا، کمل حسن کی فلم میں کام کریں گی

سوناکشی کے ستارے ان دنوں خاصے عروج پر ہیں۔ دبنگ نے انہیں راتوں رات اسٹار بنا دیا ہے۔ اگرچہ سوناکشی کا دبنگ میں کوئی خاص رول نہیں ہے مگر دبنگ کی کامیابی نے سوناکشی کو بھی اپنے رنگ میں رنگ لیا ہے۔ اس وقت جس اداکارہ کو پوری انڈسٹری میں ہاتھوں ہاتھ لئے جانے کی باتیں ہورہی ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ سوناکشی سنہا ہی ہیں۔

ہر چھوٹا بڑا فنکار سوناکشی کے ساتھ کام کرنے کے لئے بیتاب نظر آتا ہے۔ جنوبی بھارت کے سپراسٹار کمل حسن بھی ان فنکاروں میں شامل ہیں۔ خبریں ہیں کہ کمل حسن اپنی نئی فلم کے لئے سوناکشی کو سائن کرنا چاہتے ہیں۔

سوناکشی ان دنوں اکشے کمار کے ساتھ اپنی آنے والی فلم 'جوکر' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سنا ہے کہ جب سے سوناکشی نے کمل حسن کے ارادے بھانپے ہیں تب سے ان کے پاوٴں زمین پر نہیں پڑ رہے۔

کمل حسن اور سوناکشی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، اب صرف پروڈیوسر سے تاریخوں کی بات چیت چل رہی ہے۔ ہوسکتا ہے جب آپ یہ تحریر پڑھ رہے ہوں تب تک معاملہ فائنل ہوچکا ہو۔

سوناکشی 'دبنگ' کی کامیابی کے فوری بعد اپنے معاوضے میں اضافہ کر چکی ہیں اور اب کمل حسن سے معاہدے کے بعد وہ اس میں مزید اضافہ کرسکتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG