رسائی کے لنکس

راوٴڈی راٹھور اور سوناکشی کی کامیابی: دو دن میں کروڑوں کا بزنس


سوناکشی سنہا کو ’دبنگ گرل‘ اس لئے کہا جاتا ہے کہ ان کی پہلی فلم ”دبنگ “ سپرہٹ تھی جس نے 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا تھا ۔ اب یہی دبنگ گرل ”لکی گرل“ بھی بن گئی ہیں۔

پچھلے ہفتے انہوں نے اپنا 25واں جنم دن منایا ۔ ان کی لک دیکھئے کہ 25ویں سال میں قدم رکھتے ہی ان کی دوسری فلم” راوٴڈی راٹھور “دو ہی دن میں 29 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اگر واقعی ”راوٴڈی راٹھور“ بھی 100 کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی تو سوناکشی کرینا کپور اور آسین کی صف میں آکھڑی ہوں گے کیوں کہ ان دونوں کی دو، دو فلمیں ریکارڈ بزنس کرچکی ہیں۔

”راوٴڈی راٹھور“بھارت بھر کے دو ہزار آٹھ سو سنیماگھروں میں گزشتہ جمعہ کو ہی ریلیز ہوئی ہے۔ فلم کی تیاری پر 45 کروڑ روپے خرچ ہوئے ۔ فلم نے دو دنوں میں انتیس اعشاریہ آٹھ کروڑ روپے کا بزنس کیا ۔ فلم کے پروڈیوسر ہیں سنجے لیلا بنسالی۔

اس فلم کی کامیابی کے بعد فلم کے ہیرو اکشے کمار ”ٹو ان ون ہیرو“ ہوگئے ہیں کیوں کہ اکشے کمار کی ایک طویل عرصے بعد مزاحیہ فلموں سے دوبارہ ایکشن فلموں میں واپسی ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG