رسائی کے لنکس

سوناکشی سنہا ہالی وڈ کی فلم ’ریو2‘ میں نہ صرف فلم کے ہندی ورژن کے لئے ڈبنگ کرائیں گی، بلکہ چند لائنیں گنگنائیں گی بھی

بولی وڈ بیوٹی سوناکشی کے ایکٹنگ ٹیلنٹ کے تو سب ہی فین ہیں۔ لیکن، اب جو سرپرائز سوناکشی اپنے پرستاروں کو دینے والی ہیں وہ یہ ہے کہ سوناکشی گلوکاری کریں گی وہ بھی بالی وڈ میں نہیں بلکہ ہالی وڈ میں۔۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق، سوناکشی سنہا ہالی وڈ کی فلم ’ریو2‘میں نہ صرف فلم کے ہندی ورژن کے لئے ڈبنگ کرائیں گی بلکہ چند لائنیں گنگنائیں گی بھی۔

’ریوٹو‘ اپریل میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں سوناکشی ’جیول‘نامی کردار کے لئے ڈبنگ کرائیں گی، جبکہ عمران خان کی آواز بھی شائقین فلم ایک دوسرے کردار میں سن سکیں گے۔

سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ انہیں ڈبنگ کرا کے بہت مزہ آیا۔ ایک تو یہ کہ فلم بہت مزیدار ہے اور دوسری بات یہ کہ مجھے لگا عمران اور میں ’بلو اور جیول‘ کرداروں کے لئے پرفیکٹ ہیں۔

گانے کے بارے میں سوناکشی نے بتایا کہ ایک سین میں جیول کو ناچتے اور گاتے دکھایا گیا تھا اور اسی لئے مجھے کچھ لائنز گنگنانی پڑیں۔ میری بڑی خواہش ہے کہ میں گانا گاوٴں، لیکن بدقسمتی سے میں صرف ’باتھ روم سنگر‘ ہوں۔

’ریوٹو‘ کے انگلش ورژن میں ان کرداروں کی وائس اووراین ہیتھ وے اور جیسی آئزن برگ نے کی ہے۔

’ریوٹو‘ ایڈونچر کامیڈی ہے جو برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔ فلم کا تھری ڈی ورژن انگلش، ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG