رسائی کے لنکس

سونی کا 10 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہ


جاپان کے ایک ممتاز اخبار نے کہاہے کہ الیکٹرانک کمپنی ’سونی‘ دنیا بھر میں اپنی 10 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

الیکٹرانک کی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہونے والے اس ادارے کے کارکنوں میں کمی ان اصلاحات کا حصہ ہے جس کا مقصد کمپنی کے گرتے ہوئے منافع کو سہارا دینا ہے۔

10 ہزار ملازمتوں کی کمی سے سونی کے کارکنوں کی تعداد میں 6 فی صد کم ہوجائے گی۔

روزنامہ نکیئی بزنس نے ایک نامعلوم ذریعے کے حوالے سے اپنی پیر کی اشاعت میں لکھاہے کہ کیمیکلز اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی اسکرینیں بنانے والے ذیلی اداروں کی تنظیم نو سے ان میں 5000 ملازمتیں کم کی جائیں گی۔

خبر میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ان میں سے کتنی ملازمتیں جاپان اور دوسرے ممالک میں ختم کی جائیں گی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ سونی کمپنی اپنے سات ایگزیکٹوڈائریکٹروں اپنے کیش بونس واپس کرنے کا بھی کہہ سکتی ہے۔

سونی کی جانب سے ملازمتوں میں کٹوتیوں کا فیصلہ جاپان کے منصوعات تیار کرنے والے شعبے میں ڈاؤن سائزنگ کاتازہ ترین واقع ہے۔ جب کہ دیگر کئی ہائی ٹیک کمپنیاں جن میں پیناسونک اور شارپ شامل ہیں، اخراجات میں کمی کے لیے اپنا حجم گھٹا رہی ہیں۔

سونی کو گذشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں دوارب دس کروڑ ڈالر کا خسارہ ہواتھا۔

XS
SM
MD
LG