رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کے خلاف 309 رنز سے کامیابی


آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ میچوں کی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔
آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ میچوں کی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔

اننگز کی خاص بات جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ کے 196 اور اے بی ڈولیئرز کے 169 رنز تھے۔

جنوبی افریقہ نے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 309 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے روز پیر کو آسٹریلیا کو جیت کے لیے 632 رنز درکار تھے جب کہ پوری ٹیم 322 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 225 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 569 رنز بنائے۔

اننگز کی خاص بات جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ کے 196 اور اے بی ڈولیئرز کے 169 رنز تھے۔

ہاشم آملہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ میچوں کی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔
XS
SM
MD
LG