رسائی کے لنکس

گریم اسمتھ کا کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان


گریم اسمتھ
گریم اسمتھ

33 سالہ کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے اختتام پر کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں۔

جنوبی افریقہ کے کپتان گریم اسمتھ نے بین الاقوامی کرکٹ سے سکبدوش ہونے کا اعلان کیا ہے۔

33 سالہ کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے اختتام پر کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں۔

وہ کسی بھی ٹیسٹ ٹیم کی سب سے طویل مدت تک قیادت کرنے والے کپتان بھی ہیں۔
اسمتھ نے اپنے 117 ٹیسٹ میچوں میں سے 109 میں ٹیم کی قیادت کی جو کہ اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے۔ انھوں نے 347 ایک روزہ بین الاقوامی میچ بھی کھیل رکھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن اس کھیل سے وابستہ یادیں تمام عمر ان کے ساتھ رہیں گی۔ "میں سب کا تہہ دل سے ممنون ہوں، کرکٹ کی دنیا میں میرا وقت تمام ہو چلا ہے۔"
XS
SM
MD
LG