رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ میں علیٰحدگی پسند رہنما قتل


جنوبی افریقہ میں علیٰحدگی پسند رہنما قتل
جنوبی افریقہ میں علیٰحدگی پسند رہنما قتل

پولیس نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی ایک جماعت کے رہنما کو قتل کر دیا گیا ہے جو سفید فاموں کے لیے علیٰحدہ وطن بنانے کے حامی تھے۔

پولیس کے مطابق 69 سالہ یوجین ٹیرے بلانش کو ہفتے کے دن وینٹرز ڈورپ نامی قصبے میں ان کے فارم پر ہلاک کیا گیا۔

جنوبی افریقہ کی پریس ایسوسی ایشن نے پولیس کی ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹیرے بلانش پرایک مرد اور ایک 15 سالہ لڑکے نے حملہ کیا تھا۔ یہ مرد ان کے لیے کام کرتا تھا اور بظاہر ان کے درمیان تنخواہ پر جھگڑا ہوا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ قاتلوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان پر قتل کا الزام عائد کر دیا گیا ہے۔

ٹیرے بلانش افریکانر مزاحمتی تحریک کے رہنما تھے جو جنوبی افریقہ میں سفید فاموں کے لیے الگ وطن بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے 1990 کی دہائی میں افریقہ میں نسل پرستی قائم رکھنے کے لیے جدوجہد کی تھی۔

XS
SM
MD
LG