رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ : چیتے کے حملے میں دو افراد زخمی


جنوبی افریقہ : چیتے کے حملے میں دو افراد زخمی

جنوبی افریقہ : چیتے کے حملے میں دو افراد زخمی

جنوبی افریقہ کے پولوک وین پارک میں ایک زخمی چیتے نے ایک مرد اور ایک خاتون گائیڈپر حملہ کر کے اُنھیں زخمی کر دیا۔

ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے ادارے کی ترجمان نے کہا ہے کہ ان دونوں پر یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ ایک شکاری کوزخمی چیتے تک پہنچنے میں مدد کر رہے تھے۔ اس شکاری کی گولی لگنے سے چیتا گھائل ہو ا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ مرد گائیڈ کو بازو، بائیں کندھے اور پیٹ پر زخم آئے جب کہ اُس کی بیوی کے باوز پر خراشیں آئیں۔ دونوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG