رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ کی جانب سے ماریزانے کاپ 102 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

بھارت میں جاری خواتین کے عالمی کرکٹ کپ میں اپنے گروپ کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ سے 126 رنز کی شکست کے بعد پاکستان اس میگا ایونٹ سے باہر ہو گیا ہے۔

کٹک میں منگل کو کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ ماریزانے کاپ 102 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

پاکستان کی جانب سے قنیتہ جلیل اور اسماویہ اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جب پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی سات وکٹیں صرف 47 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔ کوئی بھی بلے باز جنوبی افریقہ کی باؤلروں کا مقابلہ جم کر نہیں کر سکی اور پوری ٹیم29.4 اوورز میں صرف 81 رنز ہی بنا سکی۔

اس سے پہلے پاکستان کو نیوزی لینڈ سے سات وکٹوں سے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف92 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں ساتویں پوزیشن کے لیے سات فروری کو میچ کھیلے گی۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG